ایران اپنے ملک میں احتجاج کرنیوالی خواتین کو قائل کرے،طالبان کا خواتین معاملہ پر تنقید کا جواب

افغانستان میں خواتین کی تعلیم کو روکنے پر ایرانی حکومت کی تنقید کے جواب میں طالبان کی وزارت خارجہ نے ردعمل دیا ہے-

باغی ٹی وی : ایرانی وزارت خارجہ نے افغان یونیورسٹیوں میں خواتین کو تعلیم حاصل کرنے سے روکنے کی خبریں شائع ہونے پر افسوس کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا تھا جب مہسا امینی کے قتل کی وجہ سے شروع ہونے والی عوامی بغاوت میں خود ایرانی حکام خواتین اور طالب علموں پر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنانے ملوث ہیں۔

خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا…

جمعرات کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہمسایہ ہونے کے ناطے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ سن کر افسوس ہوا کہ افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کی تعلیم میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ طالبان جلد رکاوٹوں کو دور کریں گے اور اس ملک کے مرد اور خواتین طلبہ کے لیے تعلیم کی تمام سطحوں پر تعلیم کی بحالی کی راہ ہموار کریں گے۔

ایرانی حکومت کی تنقید پر افغانستان کی وزارت خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں ردعمل دیا ہے-

تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین کا اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ

وزارت نے کہا کہ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ اپنے ملک میں احتجاج کرنے والی خواتین کو قائل کریں اور ہمدردی کے نام پر اپنے ملک کے اندرونی مسائل توجہ ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔

طالبان کے ہائر ایجوکیشن کے وزیر نے خواتین کی یونیورسٹی میں تعلیم عارضی طور پر روکنے پر عالمی رد عمل کے جواب میں کہا تھا کہ ہم پر ایٹم بم بھی گرا دیا جائے تو ہم خواتین سے متعلق فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اتوار کو ایک ٹویٹ میں طالبان کی وزارت خارجہ نے اس فیصلے کو تعلیمی عمل میں عارضی تاخیر دیا تھا۔

خواتین کے کام کرنے پر عارضی پابندی پر ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی حکام کی تنقید کی مذمت کردی اور اسے افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا ذبیح اللہ مجاہد نے کہا امریکی حکام کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ایٹم بم بھی گرا دیا جائے، خواتین سے متعلق فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،افغان وزیر…

Comments are closed.