ایران اور روس کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، روسی خاتون نے ایران میں وہ کچھ کردکھایا جس کی توقع نہ تھی

0
36

تہران :ایران اور روس کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے ، روسی خاتون نے ایران میں وہ کچھ کردکھایا جس کی توقع نہ تھی اطلاعات یہی ہیں‌کہ ایران میں روسی خاتون صحافی کو اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ روس نے ایرانی سفیر کو وضاحت کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف تہران میں روسی سفارت خانے کے ترجمان آندرے گانینکو کا کہنا تھا کہ مشن کی جانب سے گرفتار صحافی تک قونصلر رسائی کی درخواست کردی گئی ہے۔گرفتار صحافی کی والدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘خاتون صحافی پر اسرائیلی سیکیورٹی سروسز کے لیے کام کرنے کا الزام گرفتار کرلیا گیا ہے’۔

روسی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی کی شناخت یولیا یوزیک کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے سابق شوہر کا کہنا تھا کہ انہیں تہران میں گرفتار کرکے 3 ستمبر کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور عدالت میں اگلی سماعت 5 ستمبر کو مقرر کردی گئی ہے۔

Leave a reply