ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد: ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار،اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد نے بہت بڑی کاروائی کرتے ہوئے ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتارکرلیا ہے

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کا کہنا ہےکہ ایران میں موجود انسانی سمگلرز کو گرفتار اور تین پاکستانی نوجوانوں کو بغیر تاوان کی ادائیگی کے بازیاب کرا لیا گیا. بھتہ کے لئے پاکستان سے لوگوں کو ایران لے جا کر ان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو ان کے گھر والوں کو بھجوائی جاتی تھی.

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کہتے ہیں کہ والد کی درخواست پر انسداد انسانی سمگلرز سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سکندر حیات اور سب انسپکٹر زبیر کمال نے فوراً کاروائی کی.تاج نامی سہولت کار کو گرفتار کرکے اہم معلومات حاصل کی گئیں اور فوری ایرانی حکام سے share کی گئیں.

بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایرانی حکام کو تفتیش میں حاصل مزید اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں.

Comments are closed.