ایران اور امریکا کے صدور کی ملاقات ممکن ہے، فرانسیسی صدر

0
45

فرانس کے صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان دو طرفہ کشیدگی میں کمی کے لیے دونوں ملکوں کی سربراہ قیادت کی ملاقات ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق فرانسیسی صدر نے پیرس میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران پر خلیجی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں بند کرنے پرزور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کی گونج پیرس میں گروپ سیون کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بھی سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ اور حسن روحانی کےدرمیان ملاقات ممکن ہے۔ دونوں ملکوں کے صدور ایک دوسرے سے ملنے کو تیار ہیں، تاہم اس کے لیے ماحول کو سازگار بنانا ہوگا۔

صدر عمانویل ماکروں نے مزید کہا کہ گروپ سیون کے اجلاس میں ایران کے معاملے پرہم نے ایک دوسرے سے بات چیت کی ہے۔ ہم نے متفقہ طور پرایران پر زور دیا ہےکہ وہ جوہری معاہدے کی شرائط کی پاسداری کرے۔فرانسیسی صدرنے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکا کے صدور فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملاقات کی کوشش کریں گے۔

Leave a reply