ایران بازی لے گیا، کشمیر پر ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

0
68

ایران بازی لے گیا، ایران کی اسمبلی میں کشمیر کے حق میں قرارداد پیش کر دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ علی متھاری نے کشمیر کے حوالہ سے قرارداد پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران سمیت دنیا کے تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریون کے حق میں آواز بلند کی جائے، مسلم امہ سمیت تہران کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک اہم ڈویلپمنٹ ہے۔

ایراینی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرار داد میں اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم امہ آگے آئے اور مشکل میں گرے کشمیریوں بہن بھائیوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای نے بھی کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر سے دباؤ ختم کرے ، بھارت مقبوضہ وادی کے لیے شفاف پالیسی اختیار کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 18واں روز ہے، بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں.بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

Leave a reply