ایران بارڈر نہ بند کرنے پر فخر عالم کی حکومت پر تنقید

0
45

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے اور تمام ممالک نے کی حکومتوں نے ایمرجنسی نافذ‌کر دی ہے ائیر لائینز اور غیر ملکی سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے

اسی حوالے سے پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بارڈر اب تک بند نہیں کیا گیا جس کا پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا

باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فخر عالم نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بارڈر اب تک بند نہیں کیا گیا جس کا پاکستان کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ معلوم ہوتے ہوئے کہ ایران میں کورونا بری طرح پھیل چکا ہے اس کے باوجود بارڈر پر آمدورفت جاری رکھنے پر میں حیران ہوں

انہوں نے لکھا کہ بروقت فیصلے نہ لینا اور اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے جیسی نااہلیوں کی وجہ سے پاکستان میں حالات بدترین ہوسکتے ہیں


اپنی ایک ٹویٹ میں فخر عالم نے سندھ گورنمنٹ کے کورونا کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور سندھ کے چیف منسٹر مراد علی شاہ کو پاکستان کا متحرک وزیر قرار دیا


ایک اور ٹویٹ میں فخر عالم نے لکھا کہ ہم سب کو ٹیسٹ کروانا چاہیئے نہ صرف پاکستان بلکہ تمام دنیا بھر کے لوگوں کو انہوں نے لکھا ہمیں یکجہتی سے اس کو پھیلنے سے روکنا ہے

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا دے متاثر افراد کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے

Leave a reply