لندن :ایران اوربرطانیہ کے درمیان سفارتی کشیدگی میںاضافہ ہونے لگا .برطانیہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ اس کے خطرنا ک نتائج ہوں گے.برطانیہ نے کہاہے کہ اگرایران نے ایٹمی معاہدہ برقرارنہ رکھاتومشرق وسطیٰ کی بقاء کو شدیدخطرہ لاحق ہوسکتاہے۔
برطانوی وزیر خارجہ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب بھی ایٹمی معاہدے کواب بھی بچایا جاسکتاہے تاہم انہوں نے خبردارکیاکہ اگرایران نے ایٹمی ہتھیارحاصل کرلئے تو خطے میں خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔جرمی ہنٹ نے کہاکہ ایٹمی معاہدے پربرطانیہ اورامریکہ کے درمیان اختلافات رائے پایا جاتاہے اورخطے کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے طریقہ کارپردونوں ملکوں کی رائے مختلف ہے۔یاد رہے کہ خلیج میں امریکہ اور برطانیہ کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ پر ایران نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت سے باز رہیں.








