عراقی کردستان کے سرحد پردہشت گردوں کے خلاف ایرانی پاسداران انقلاب کا آپریشن
تہران:ایرانی پاسداران انقلاب نے عراقی کردستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے .ترجمان کے مطابق عراقی کردستان ریجن کی سرحدی پٹی میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری بھی کی گئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائل، ڈرون اور آرٹلری یونٹوں نے گہری انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اس آپریشن کی مکمل فلمبندی بھی کی ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملکی سرحدوں اور قومی سلامتی کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔
پاسداران انقلاب کےاعلامیہ میں عراقی کردستان ریجن کی حکومت سے کہا گیا ہے وہ اپنے علاقے کو ایران کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ، تربیتی مراکز میں تبدیل ہونے کی اجازت نہ دے۔