ایران اور حزب اللہ ہماری سیکیورٹی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں : بولٹن

0
70

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے متعلق کہا ہےکہ وہ ہماری سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں.

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے ایران اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو سپورٹ کر رہے ہیں … اور مغربی کرہ ارض کے ممالک کے لیے براہ راست خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

بولٹن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ "ایران اور حزب اللہ میڈورو کے غیر قانونی آمرانہ حربوں کی حمایت کرتے ہیں جو وینزویلا کے بے قصور افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، عقوبت اور قتل کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ علاوہ ازیں یہ دونوں علاقائی سیکورٹی کے لیے بھی براہ راست خطرے کی حیثیت رکھتے ہیں”۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق میڈورو کے شراکت داروں اور مغربی کرہ ارض میں پھیلاؤ کے لیے ایرانی کوششوں کو رسوا کن انداز سے سامنے لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے. اس کے علاوہ ایران نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے سی آئی اے کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور امریکی جاسوس اپنی حراست میں لیے ہیں.

Leave a reply