ایران، دو مقام پر دہشتگردانہ حملے،جوابی کاروائی میں آٹھ ہلاک
ایران نے ملٹری چیک پوسٹوں پر دہشت گردانہ حملےکو ناکام بنا دیا،
واقعہ ایران کے شہر راسک اور چاہ بہار میں پیش آیا جہاں بیک وقت دو پولیس ملٹری پوسٹوں پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے، جوابی کاروائی میں آٹھ حملہ آور مارے گئے جبکہ 5 سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ہیں، ایرانی نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی و پولیس امور ماجد میر احمدی کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے جیش العدل نے کئے تھے ، جن کو ناکام بنا دیا گیا ہے،حملے میں ملوث تمام دہشت گرد وں کو مار دیا گیا ہے،
ایران کی "IRNA” نیوز ایجنسی نے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے بارے میں بتایا کہ دہشت گردانہ حملے میں مارے جانے والوں میں ایک سپاہی، دو سیکورٹی گارڈ اور 2 پولیس افسران ہیں،جیش العدل مسلح گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پاکستان کی ایران میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت ، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے شہر راسک اور چابہار میں پولیس اور سیکورٹی تنصیبات پر ہونے والے گھناؤنے اور وحشیانہ دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، ہم ایران کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کرتے ہیں