تل ابیب :ایران بہت خطرناک جوہری میزائل کا تجربہ کرنے جارہاہے:اسرائیل نے خبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بہت جلد ایک ایسے خطرناک جوہری میزائل کا تجربہ کرنے جارہا ہے جس کی لپیٹ میں بہت سےممالک آسکتے ہیں
اسرائیل ہائوم جمعہ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلڈ اردن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ایران کی میزائل سرگرمیوں کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں ، جو قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کرتی ہےجس نے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کے 2015 میں دوبارہ توثیق کی۔
اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئےاسرائیلی دفاعی حکام نے اپنے خط میں لکھا ، ایران کے پاسداران انقلاب کے دستے کئی ماہ سے میزائلوں کی آزمائش کر رہے ہیں ، جن میں ایٹمی پروگرام بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے ممبران سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران کے اقدامات کی مذمت کریں۔
دوسری طرف اسرائیلی حکام نے یہ بھی دھمکی دی ہے کہ وہ اس سارے معاملے کودیکھ رہے ہیں اوروہ اپنا ردعمل دینے میں آزاد ہیں
اسرائیلی دفاعی حکم کے مطابق ایران نے جنوری کے وسط میں "عظیم الشان نبی” کے نام سے اپنی ایک فوجی مشق کے دوران مختلف حدود کے میزائل تجربات کیے ہیں جن میں سجیجل اور قادر بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں ، جو 650 کلوگرام (1400 پاؤنڈ) وار ہیڈ لے جانے کے قابل ہیں اور تقریبا 2،000 کلومیٹر (1200 میل) کی حد ہے۔
ادھر اسرائیلی دفاعی حکام نے کہا ہے کہ نئے میزائل کے بارے میں ابھی زیادہ تفصیلات تونہیں ملی لیکن یہ ضرور ہےکہ اس کے تجربے سے خطے میں امن داو پرلگ جائے گا ، یہ تجربہ کب ہوگا اس کے مقررہ وقت کا تعین ابھی تک اسرائیلی دفاعی حکام نہیں بتا سکے








