ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امریکا
امریکا نے ایک بار پھر یہ بات دھرائی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا ہے ہم اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہونےدیں گے
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ گیند اب ایران کی کورٹ میں ہے. امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایسا موقع پالیں گے جس سے کسی نتیجےتک پہنچ سکیں جو امریکا اور ایران کے لیے اچھا ہو. اس کے علاوہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا نے چینی کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹرز پر پابندیاں عائد کیں
قبل ازیں ایرانی صدر نے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکہ پر کڑی تنقید کی، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خلیج ایران میں غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ،امریکی صدرنیا ایٹمی معاہدہ چاہتے ہیں توانہیں زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی، دباؤمیں کسی قیمت پربھی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات نہیں ہوسکتی،

Shares: