بغداد میں ایران اور اس کے کمانڈر کے خلاف نعرے لگ گئے.

0
53

عراقی دارالحکومت بغداد میں جمعرات کے روز التحریر اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں احتجاج کنندگان نے ایرانی نظام اور اس کے زیر انتظام القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین نے عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے اپیل کرتے ہوئے لوٹی ہوئی دولت کے بارے میں سوال کیا۔عراق میں ابتر معاشی حالات کے خلاف احتجاج کے لیے آج جمعے کے روز بھی ملک کے کئی شہروں میں مظاہروں کا انعقاد متوقع ہے۔

عراقی دارالحکومت میں تحریراسکوائر میں سیکڑوں مظاہرین جمع ہوئے۔ انہوں نے جب انہوں نے ” سب چور ” کے نعرے لگائے
واضح رہے کہ عراق میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ پہلے بھی سٹرکوں پر نکلے تھے اور اس کے نتیجے میں سنکڑوں ہلاکتیں بھی ہوئی تھیں. یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہا . اب یہ احتجاج گرین زون تک جانا کافی تشویش ناک امر ہے .

عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

مہنگائی سب کو کھاگئی ، امیر اور غریب ممالک سب متاثر ، عراق میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد مظاہرے

Leave a reply