پاکستان ایران کے مابین تعلقات میں مزید استحکام ضروری،چیئرمین سینیٹ

0
59
senetae

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں الوداعی ملاقات۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی، امن اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہے اورخطے کی ترقی ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام ضروری ہے۔ عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے پارلیمانی سفارتکاری سے بھر پور استفادہ کرنا ہوگا۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے۔پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایران کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی راستے کھولنے اور سرحدی منڈیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ایرانی سفیر کی پاک-ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے سلسلے میں کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ایران کی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کی

پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔سینیٹر حاجی ہدایت اللّہ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کواے این پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا۔اے این پی کے وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جناب عبدالقدوس بزنجو کے نام اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔دعوت نامہ سینیٹر منظور کاکڑ اور خالد مگسی نے وصول کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور سینیٹ میں باپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور احمد کاکڑ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اے این پی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔اے این پی کے وفد نے اس موقع پر اے پی سی کے اغراض و مقاصد بارے وفد کوتفصیلی آگاہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی خالد مگسی، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ، پرنس احمد عمر احمد زئی اور دیگر نے شرکت کی

Leave a reply