ایران کے مسئلے پر امریکا اور اسرائیل آج پھر مل بیٹھیں گے ،اہم فیصلے متوقع

0
42

ایران کے مسئلے پر امریکا اور اسرائیل آج پھر مل بیٹھیں گے ،اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی :امریکا اور اسرائیل کے عہدے داران کے درمیان تہران کے حوالے سے دوسرا دور آج منگل کے روز منعقد ہو گا۔
ایران میں نطنز کی تنصیب میں دھماکے کے دو روز بعد بات چیت کا یہ دور ہو رہا ہے۔اس کارروائی کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز بعد ویانا میں بالواسطہ طور پر جوہری بات چیت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔ اس کا مقصد 2015ء میں طے پانے والے ایرانی جوہری معاہدے میں امریکا کی دوبارہ واپسی ہے۔

اسرائیلی ذمے داران نے توقع ظاہر کی ہے کہ دوسرے دور میں توجہ شام، لبنان، عراق اور یمن میں ایران کی علاقائی سرگرمیوں پر مرکوز ہو گی۔ اس دوران میں ویانا بات چیت کا زیر بحث آنا بھی متوقع ہے۔ علاوہ ازیں بحر احمر اور خلیج عربی میں ایرانی اور اسرائیلی بحری جہازوں پر حالیہ حملے بھی زیر بحث آئیں گے۔

اسرائیل نے حملے کی براہ راست ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، لیکن کون نہیں جانتا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایران کے جوہری پروگرام کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتی ہے اور بار بار کہہ چکی ہے کہ وہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑے گی۔

ایران اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے وقت کو مختصر کرنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ اس کی اشتعال انگیز کارروائیاں ویانا میں حالیہ مذاکرات میں نتائج پر پہنچنے کے وقت کو مختصر کر دیں گی۔

Leave a reply