ایران کی طیارہ گرانے کی غلطی، پاکستان نے بھی اپنا موقف دے دیا، وزیر خارجہ بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل حملے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہونے کے ایران کے اعتراف کے بعد پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں ایران میں طیارہ حادثے پر بہت افسوس ہے،بہت سے معصوم لوگ حادثے کا شکار بنے.

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں ایران کے موَقف کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی،

امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرائن حکام کی بات درست نکلی ،ایران نے یوکرائنی مسافر طیارہ گرانے کو قبول کر لیا،ایران نے یوکرین کے مسافر طیارے حادثے کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔ ایران نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کا مسافر طیارہ غلطی سے حملے کا نشانہ بنا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو ملٹری کی جانب سے مار گرانا انسانی غلطی تھی، طیارہ حساس ملٹری اسٹرائیک کے پاس سے گزرتے ہوئے نشانہ بنا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی تحقیقات کے مطابق واقعہ انسانی غلطی اور طاقت کے زعم میں مبتلا امریکی مہم جوئی کے دوران پیش آیا، واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں۔

Shares: