ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام ‘پاور 373’ کےافتتاح کا اعلان کیا ہے۔دفاعی نظام کا افتتاح تسیری بارکیا جا چکا ہےل
تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے دفاعی نظام کا تیسری بار دفاع کر دیا. ایران نے ‘پاور 373’ کا پہلی بار افتتاح 19 دسمبر 2011ء کو کیا گیا۔ اس وقت ایران نے روسی ساختہ ‘ایس 300’ میزائل ڈیفنس سسٹم کا افتتاح کرنا تھا مگر ماسکو کی طرف سے اس نظام کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ایران نے اپنے دفاعی نظام کا افتتاح کیا ایران کے فضائی دفاعی بریگیڈ کے سربراہ میجر جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا تھا کہ ‘ایس 300’ کے بدلے میں ایران نے اپنے ‘پاور 373′ کا افتتاح کیا ہے۔
ایران نے سنہ 2008ء کو روس کے ساتھ’ایس 300’ فضائی دفاعی نظام کا معاہدہ کیا۔ معاہدے میں ایرانی ماہرین کی روس میں اس حوالے سے خصوصی تربیت بھی شامل تھ مگر ایران پر عالمی پابندیوں کے باعث روس یہ نظام ایران کو فراہم نہیں کرسکا، تاہم سنہ 2015ء کو ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدے کے تحت روس نے اپنے اتحادی ایران کو ‘ایس 300’ دفاعی نظام فراہم کر دیا تھا۔ اس سے پیشتر ایران نے روس سے اس کا ‘ٹور ۔ ایم’ فضائی دفاعی نظام خرید کیا تھا