ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

ایرانی انٹیلی جنس نےالزام عائد کیا ہےکہ اتوار کو دارالحکومت تہران کے مرکز میں سپاہ پاسدارانِ انقلاب کےایک افسرکےقتل میں اسرائیلی جاسوس سیل کا ہاتھ ہے-

باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس نے اشارہ کیا کہ کرنل صیاد خدائی کے قتل اور اسرائیلی سیل کی دریافت کے درمیان تعلق ہے تہران میں قتل کیے گئے کرنل نے شام کو ہتھیاروں کی منتقلی اور ڈرون تیار کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ تہران میں ہلاک ہونے والے ایرانی کرنل نے قبرص اور یونان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے خدائی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ تہران کو اپنے مقاصد کے حصول سے نہیں روکے گا ایران کی وزارت خارجہ نے اس قتل کے پیچھے اسرائیل سے منسلک عناصر کو "واضح طور پر” ذمہ دار ٹھہرایا۔

قبل ازیں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کو خبردار کیاکہ ایران پاسداران انقلاب کےکرنل کے قتل کا بدلہ لے گا جسے تہران میں گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا-

ایرانی صدرمملکت نے شہید کرنل صیاد خدایی کی شہادت پر اس کے اہل خانہ اور پاسداران انقلاب کو تعزیت اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وحشیانہ اقدام میں بلاشبہ عالمی استکبار کا ہاتھ نظر آتا ہے-

پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

انہوں نے شہید خدائی کے بلنددرجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دشمن میدان جنگ میں مدافع حرم سے ہار گئے اسی لئے اس طرح اقدامات کے ساتھ اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو سنجیدہ تعاقب کرنا چاہئیے اورہمیں یقین ہے کہ اس عظیم شہید کے خون کا بدلہ مجرموں سے لیا جائے گا-

واضح رہے کہ گزشتہ روز تہران میں دو موٹر سائیکل سواروں نے کرنل صیاد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جب وہ گھر میں داخل ہورہے تھے، کرنل صیاد کو پانچ گولیاں لگیں، خبر رساں ادارے کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے-

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کرنل خدائی کے قاتلوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی انہیں پکڑ کرقانون کے حوالے کیا جائے گا۔

فلپائن: سمندرمیں مسافر بردار جہاز میں آتشزدگی،7 افراد ہلاک، 10 لاپتہ

Comments are closed.