ایران کا شام میں نیا فوجی اڈہ قائم :امریکی ٹی وی چینل کادعویٰ

0
44

امریکی ٹی وی چینل ‘فاکس نیوز’ نے مغربی انٹیلی جنس اداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران شام میں اپنے ہزاروں فوجیوں کو رکھنے کے لیے ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایران نے شام میں ایک نیا فوجی اڈا قائم کیا ہے جسے’امام علی کمپلیکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فوجی اڈا مکمل خاموشی اور راز داری میں مکمل کیا گیا اور اس کی تکمیل کی تمام تر نگرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی ذمہ دار القدس ملیشیا کی طرف سے کی گئی۔
‘فاکس نیوز’ چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس مغربی انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے فراہم کردہ مصدقہ اطلاعات ہیں۔ اس اڈے کے بارے میں معلومات کے ساتھ سیٹلائیٹس کی مدد سے اس کی تصاویر بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ایک تصویر میں عراق اور شام کی سرحد پر ایک فوجی اڈے کو زیرتکمیل دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a reply