ایران کی گیس برآمدات بارے بڑی خبر آگئی

باغی ٹی وی : ایران کی گیس برآمدات بارے بڑی خبر آگئی

ایران کی گیس میں اضافے کی ایسی خبر آئی ہے جس سے ایران کی معیشت میں کافی مثبت اثر پڑے گا. ایرانی نیشنل گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن منتظر تربتی نے منگل کے روز ارناسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان گیس برآمد میں 100 فیصد اضافہ ہواہے .

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی اور عراق کو ایرانی گیس کی برآمدات کے معاہدے مرکزی معاہدوں کی حیثیت سے جاری ہیں اور جمہوریہ آذربائیجان اور ارمینیا کو بھی برآمدات بدستور جاری ہیں۔

نیشنل ایرانی گیس کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ترکی کو گیس کی برآمد کے معاہدے کی توسیع کے لئے ابتدائی بات چیت ہوئی ہے یقینا ہمارے پاس معاہدے میں توسیع کے لئے کافی وقت ہے۔ عام طور پر آخری پانچ سالوں میں گیس کی برآمد کے معاہدے میں توسیع کے لئے بات چیت شروع ہوتی ہے اور معاہدے کے اختتام کے قریب ہونے پر یہ مذاکرات سنجیدہ ہوجاتے ہیں۔ ہم ابھی سنہری مقام پر ہیں اور ہمیں ان مذاکرات کو جاری رکھنا چاہئے۔

حسن منتظر کے مطابق پاکستان کو گیس کی برآمدات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کہا کہ ہمارا پاکستان سے معاہدہ ہے لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا کیوں کہ پاکستان کو چاہیے کہ اپنی سرزمین کے اندر پائپ لائن کی تنفیذ کرے اور تاکہ ہمارا پاکستان کے ساتھ بھی یہ سلسلہ شروع ہو سکے

Comments are closed.