واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو ملنے والی ایرانی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی : امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ امریکا ایران کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ایران کی طرف سے سعودی عرب کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ اس کا جواب دینے سے دریغ نہیں کرے گا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایرانی دھمکیوں کی انٹیلیجنس امریکا سے شیئرکی ہے جس میں سعودی عرب میں اہداف پرممکنہ حملےکی وارننگ دی گئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
ترجمان نے کہا کہ ہمیں خطرات پر تشویش ہے اور ہم فوجی اور انٹیلی جنس چینلز کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہم خطے میں اپنے مفادات اور شراکت داروں کے دفاع کے لیے کام کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
قبل ازیں پیرکو ایران کے لیے امریکی ایلچی رابرٹ میلی نے کہا تھا کہ واشنگٹن ایران میں پرامن مظاہروں کی حمایت کرتا ہے صدر جو بائیڈن نےمجھے اپنے عہدے پر مقرر کیا تو اس کا مقصد ایران کے بارے میں یورپی موقف کو یکجا کرنا اور تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونے سے دنیا خطرے سے دوچار ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بائیڈن ایران کے ساتھ "سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اگر سفارت کاری ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ فوجی آپشن پر بات کریں گے۔