ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ
ایران کے علاقے تبریز میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے
جنگی طیارہ تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ایران میں جنگی طیارہ اسپورٹس ہال اور اسکول کے قریب گرا،طیارہ گرنے سے پائلٹ سمیت تین لوگوں کی جانیں گئی ہیں، طیارہ جہاں گرا وہاں آگ لگ گئی ، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا گیا،خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک زمین پر چلنے والا شخص طیارہ گرنے کی وجہ سے ہلاک ہوا، تیسرے شخص کی لاش کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی
خبر رساں ادارے کے مطابق ایف 5 لڑاکا طیارہ سکول اور سپورٹس ہال کے قریب زمین سے ٹکرایا جو اس وقت بند تھا، حادثے کے بعد زوردار دھماکہ سنا گیا جس کے بعد آگ بجھانے والے ادارے کی مدد لینا پڑی،آرمی کے لوکل افسر رضا یوسفی نے بتایا کہ بدقسمت طیارہ تربیت کے لیے استعمال ہورہا تھا اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرگیا۔ الجریزہ کے مطابق انہوں نے رہائشی علاقے میں طیارے کو گرنےسے بچانے کی کاوشوں کے دوران اپنی زندگیاں قربان کرنیوالے پائلٹس کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ” وہ طیارے سے نکل سکتے تھے لیکن وہ اندر ہی رہے اور غیررہائشی علاقے کی طرف طیارہ لے کر گئے