ایران کو عسکری جواب نہ دیا تو پھر حملہ کرے گا ایسا کس نے کہہ دیا؟

0
43

ایران کو عسکری جواب نہ دیا تو پھر حملہ کرے گا. ایسا کس نے کہہ دیا؟

باغی ٹی وی رپورٹ : امریکی تھنک ٹینک نے زور دیا ہے کہ ایران کو عسکری کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے اور تہران کو منہ توڑ جواب دیا جائے ورنہ ایسے حملوں کا خدشہ رہے گا.
اس حوالے سے واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ ایرانی نظام جنگ سے خوف کھا رہا ہے اور وہ اپنی تاریخ کے ایک انتہائی کمزور مرحلے سے گزر رہا ہے۔مذکورہ تھنک ٹینک کے 3 ماہرین نے مشترکہ پالیسی کے ایک سیمینار میں مطالبہ کیا کہ ایران کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر خطر ناک حملوں کے سبب سزا ملنی چاہیے۔ ماہرین نے باور کرایا کہ تہران کو مناسب قیمت نہ چکانا پڑی تو وہ اپنی خطرناک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے سعودی آرامکو پر ڈرون حملوں میں ملوّث ہونے سے تنازع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے ایک تقریب میں‌ کیاجو کہ’جوہری ایران کے خلاف متحد‘ United against nuclear Iranکے عنوان کے ساتھ ہو رہی تھی . امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ انتھک اور مسلسل پابندیوں کے لیے کوشاں‌ہیں.

آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ


آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

جاپانی وزیراعظم کی طرف سے بھی آرامکو حملوں کی مزمت

Leave a reply