ایران کو راضی کرنے کی پالیسی نے اسے بگاڑ دیا، سعودی وزیر خارجہ

0
63

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کو راضی کرنے کی پالیسی نے تہران کے مخالفانہ اور معاندانہ طرز عمل میں مزید اضافہ کر دیا ہے
‘فاکس نیوز’ کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاسعودی وزیر برائے امور خارجہ کہا کہ پچھلے چالیس سال کے دوران ایرانی تاریخ جارحیت پرمبنی چلی آ رہی ہے۔ بالخصوص ایران کا سعودی عرب کے خلاف رویہ مسلسل معاندانہ اور جارحانہ ہوتا جا رہا ہے۔
پاکستان اور ایران کے وزراء خارجہ کی ایران میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا.
دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی کی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات

شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

Leave a reply