ایران کو ہر قیمت پر روکیں گے ، اسرائیل نے دھمکی دے دی

0
45

ایران کو ہر قیمت پر روکیں گے ، اسرائیل نے دھمکی دے دی

باغی ٹی وی : اسرائیلی وزیرا عظم نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کا کوئی بھروسہ نہیں ہے . اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہاہےکہ ان کا ملک ایران کی جارح اور انتہا پسند رجیم کو جوہری ہتھیار حاصل کرنےکی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔ایران کو روکنے کے لیے ہر سطح پر جائیں گے

اسرائیل کو ایران کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے پر کوئی اعتبار نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھوکی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب دوسری طرف یورپی ممالک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے

اور امریکا کو اس میں دوبارہ شامل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں معاہدے پر کوئی اعتبار نہیں۔ ایرانی رجیم ایک انتہا پسند اور جنونی ہے۔ اسرائیل ایران کی جارح اور انتہا پسند کلاس کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے ہرقیمت پر روکے گا.

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے الجزیرہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی انہیں بنیادوں پر ہو گی ، مذاکرات کی ضرورت نہیں ہے . انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کردہ پابندیاں آئندہ تین ماہ کے اندر ختم ہونا ضروری ہیں۔
واضح رہے کہ نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق صدر ٹرمپ کے کئی فیصلوں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے انھیں مسترد کر دیا۔

Leave a reply