ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

0
44

ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلہ،مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: سی این این کی رپورٹ میں ملک کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا،۔

ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے صوبہ ہرمزگان کے 12 دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا IRNA نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سب سے زیادہ نقصان سیدخوش گاؤں میں ہوا، جہاں بہت سے مکانات تباہ ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے ٹویٹر پر کہا کہ اس وقت 75 ریسکیو آپریشنل فورسز اور ایمرجنسی ٹیمیں 12 آپریشنل گاڑیوں کے استعمال کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دیگر متاثرہ ممالک میں بحرین، سعودی عرب، ایران، عمان، پاکستان، قطر اور افغانستان شامل ہیں۔

یہ علاقہ اپنی زلزلے کی سرگرمی کے لیے جانا جاتا ہے اور امریکی زلزلہ پیما مرکز نے اپنی تازہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران رپورٹ کردہ "زلزلے کی ترتیب” نسبتاً عام ہے۔

روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا

Leave a reply