ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی

0
49

ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی
باغی ٹی وی : ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 75 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

ایران کے محکمہ صحت کے مطابق ملک میں مزید 3 ہزار 875 کیسز سامنے آئے۔ مجموعی تعداد 5 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، اب تک 28 ہزار293 افراد مہلک وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ چار لاکھ سے زائد مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مہلک وائرس کے شکار 4 ہزار 439 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، ایران میں فروری میں پہلے مریض کی تشخیص ہوئی تھی۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، تعداد بڑھ کر 10 لاکھ 77 ہزار 495 ہو گئی جبکہ 3 کروڑ 74 لاکھ 67 ہزار 892 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ دنیا بھر میں 2 کروڑ 81 لاکھ 12 ہزار 547 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد کی مختلف گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے جب کہ عالی وبا سے اب تک 188 اموات ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave a reply