ایران میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 97 ہلاکتیں، قطر کی امدادی کھیپ پہنچی ایران
ایران میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 97 ہلاکتیں، قطر کی امدادی کھیپ پہنچی ایران
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی ایران میں تباہ کاریاں جاری ہیں،ایران میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے
ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 611 ہو گئی،ایران میں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزارسےتجاوزکرگئی،
دوسری جانب کرونا وائرس سے روک تھام کے لئے قطر کی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی، قطر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے کے لئے 5۔5 ٹن طبی سہولیات پر مشتمل ایک کھیپ ایران بھیجی ہے،قطر کی پہلی امدادی کھیپ گزشتہ رات ایک فوجی ہوائی جہاز کے ذریعے ایران بھیجا گیا ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی اور قطری صدر کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطے کے بعد یہ امدادی کھیپ قطر نے ایران پہنچائی.
ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.
کرونا وائرس،ایران میں پاسداران انقلابی کے سینئر کمانڈر کی ہوئی موت