باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، ایران کے مزید دو وزیروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ایرانی نائب صدربھی کرونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں، ایرانی پاسداران انقلاب کے 5 اراکین کی کرونا وائرس کے باعث ہلاکت ہو چکی ہے

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں حکومتی ذمہ داران اور ارکان پارلیمنٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر صنعت رضا رحمانی اور وزیر سیاحت علی اصغر منسان بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کے نائب اسحاق جہانگیری بھی کرونا کی زد میں آ گئے ہیں، وہ کئی دنوں سے اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ان کے حوالہ سے چہ میگوئیاں جاری تھیں تا ہم اب تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسحاق جہانگیری میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے.

قبل ازیں ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیر جنرل رمضان شریف نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے سبب پاسداران کے 5 اراکین ہلاک ہو چکے ہیں ، پاسداران کے ایک لاکھ سے زیادہ تربیت یافتہ اہل کار اس وقت کرونا وائرس کے انسداد کے میدان میں کام کر رہے ہیں

ایران میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے سرکاری عہدے داران اور ذمے داران کی فہرست میں تازہ ترین نام محمد جواد ایروانی کا بھی ہے۔ ایروانی رہبر اعلی علی خامنہ ای کے دفتر میں اکاؤنٹس اینڈ کنٹرول کے ذمے دار ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمی رہبر بھی ہلاک ہو چکی ہیں جب کہ ایران کی نائب صدر برائے خواتین سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں‌ : ایران کو 60 سال بعد IMF سے قرض مانگنے پرمجبورکردیا

خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان سے ایک  کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

Shares: