کتنے پاکستانی ایران میں محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے
باغی ٹی وی :وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت 6 ہزار پاکستانی موجود ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کا پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے تفتان میں سرحد پر امیگریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔
واضحرہے کہ ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے