ایران میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد لقمہ اجل بن گئے

0
42

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد لقمہ اجل بن گئے

باغی ٹی وی :ایران میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 67 ہزار 286 ہوگئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 27 ہزار 39 ہوگئی ہدنیا کے 209 ممالک میں کورونا کیسز14 لاکھ 86 ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں جب کہ 83 ہزار 64 اموات ہوئی ہیں۔کورونا سے متاثرہ 3لاکھ 8 ہزار 549 مریض صحت یاب ہوئے تاہم 47 ہزار915 متاثرہ افراد کی صحت تاحال تشویشناک ہے۔
:ایران میں اس وقت پانچ لاکھ کے قریب افراد اس وبائی مرض سے متاثر ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آج منگل کی صبح ایرانی وزیر صحت نے اعلان کیا تھا کہ متعلقہ حکام ابھی تک کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے مرحلے تک نہیں پہنچے۔ وزیر نے غالب گمان ظاہر کیا کہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت حال آئندہ ماہ مئی کے اختتام تک جاری رہے گی۔

Leave a reply