ایران نے جوہری سمجھوتے کی پاسداری نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، یورپی ممالک

0
43

فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے مشترکہ طور پر قرار دیا ہے کہ ایران کو 2015ء میں طےشدہ جوہری سمجھوتے کی پاسداری سے انحراف کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ ان تینوں‌ ملکوں‌ نے ایران کو باضابہ طور پر سفارتی ذرائع سے بھی باقاعدہ انتباہ جاری کر دیا ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تینوں‌ ملکوں‌ نے ایران کو مراسلے بھی بھجوائے ہیں جن میں‌ ایران کو جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں انتباہ جاری کیا گیا ہے.

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں‌ ہو سکی کہ اگر ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو اسے کن نقصانات اور مضمرات کا سامنا کرنا پڑے گا.

واضح رہے کہ ایران نے یورپی ممالک کو آٹھ جولائی تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیاں‌ ختم کروانے کیلئے اقدامات کریں‌ وگرنہ ایران یورینیم کی افزودگی شروع کر دیے گا. یہ بات بھی یاد رہے کہ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں‌ بھی لگا دی ہیں‌اور کہا گیا ہے کہ ان کا ٹارگٹ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہوں‌ گے.

Leave a reply