ایران نے کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، ڈاکٹر علی لاریجانی کی اسد قیصر سے خصوصی گفتگو

0
38

کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراسپیکر قومی اسمبلی کےدوست ممالک کی پارلیمان کے سربراہوں سےرابطے کئے گئے ہیں. اس حوالہ سے اسپیکراسد قیصر نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر کےمسئلے کو آیندہ ہونیوالی اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں لاکھوں بیگناہوں کو قتل کیا گیا، پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا، ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، توقع ہے ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا،

اسپیکر ایران علی لاریجانی نے کہاکہ ایران کشمیرکے حوالے سے کسی بھی قسم کے مصالحتی کردار کے لیے تیار ہے، پاکستان ایران کا عزیز برادر ملک ہے، مشکل اورمظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کوتنہانہیں چھوڑےگا، ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے،

Leave a reply