ایران نے یمنی باغیوں کی حمایت کا برملا اعلان کردیا

باغی ٹی وی: ایران کے وزیر خارجہ نے یمن کے باغیوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے حقوق دلانے کے لیے ان کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے

ایران کے وزیر خارجہ نے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے بحران کو حل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی، اس سسلسے میں جواد ظریف نے مزید کہا کہ تہران ہر اس اقدام اور عمل کا جو یمن کے عوام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا باعث بنے اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ یمن میں انسانی بحران کے حل کے مقصد سے جنگ بندی اور یمن کے عوام کے محاصرے کو ختم کیا جانا، یمن کے مسئلے کے دائمی حل کی جانب ایک قدم ہے۔یمن کے عوام کے آزادی اور ان کے حقوق کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھیں گے ۔

Shares: