تہران:ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں ایندھن اسمگل کرنے والے ایک برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج فارس میں ایندھن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جاری آپریشن میں جزیرہ لارک کے قریب ایک بحری جہاز کو روکا گیا جس پر دس لاکھ لیٹر تیل لدا ہوا تھا۔

برطانیہ ایران کشمکش عروج پر ، ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کا دعویٰ کردیا
مذکورہ بحری جہاز کو عدالتی حکم اور قانونی اداروں کی ہم آہنگی کے بعد تحویل میں لینے کے بعد جزیرہ لارک کےجنوب میں واقع بندرگاہ منتقل کردیا گیا ہے جہاز پر عملے کے بارہ برطانوی افراد موجود تھے جو ایرانی لانچوں کے ذریعے منتقل کیے جانے والے تیل کو دور دراز کے سمندری علاقوں میں موجود دوسرےبرطانوی بحری جہازوں کو پہنچانا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے مغربی ممالک کے ذرائع ابلاغ کی جاری کردہ ایسی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ حالیہ دنوں میں مذکورہ بحری جہاز کے علاوہ کسی اور غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

Shares: