امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں برقرار رکھنے کے لیے دوبارہ اقوام متحدہ سے رجوع کرلیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر پابندیاں جاری رکھنے کی درخواست خود اقوام متحدہ میں جمع کرائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے لہٰذا اقوام متحدہ ایران سے پابندیاں نہ ہٹائے۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی سمیت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے تمام مستقل اراکین نے امریکہ کی جانب سے جمع کرائے گئے بل کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مستقل اراکین نے ایران پر پابندیاں جاری رکھنے کے لیے امریکہ کی جانب سے درخواست جمع کرانے کے اقدام کو غیرآئینی قرار دے دیا۔

Shares: