ایران کے سرکاری ٹی وی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ تہران کے قبضے میں موجود برطانوی تیل بردار بحری جہاز "اسٹینا امپیرو” کے عملے کے 7 افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا کہ انسانی بنیادوں پر ساتوں افراد کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ فوری طور پر ایران سے کوچ کر سکتے ہیں۔

ایران نے مذکورہ تیل بردار جہاز کو 19 جولائی کو پکڑ لیا تھا۔ اسے دو ہفتے قبل برطانیہ نے جبل طارق کے ساحلوں کے نزدیک ایک ایرانی تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں ایرانی جہاز کو 15 اگست کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

Shares: