ایران سعودیہ محاذآرائی ، برف پگھلنے لگی، اہم خبر

0
63

برف پگھلنے لگی ایران اور سعودی عرب کےمابین بات چیت اور مذاکرات کا سلسلہ شروع ہو چگا، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ پیغامات مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔ ریاض کی جانب سے تاحال اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، اور دونوں طرف جنگ اور بدلے کی باتیں ہور ہی تھیں. اس سلسلے میں‌ امریکا اور سعودیہ کے اتحادی بھی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے تھے.
ایران کو جنگ سے نہ روکا تو کیا ہوگا ، محمد بن سلمان نے تشویشناک بات کہہ دی
اس سے پہلے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےکہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ روکنے کے لیے دنیا نے اہم کردار ادا نہ کیا تو معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا.
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر عالمی برداری ایران کو روکنے اور اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کے لیے آگے نہیں آئی تو تیل کی قیمتوں میں ایسا ناقابل یقین اضافہ ہوسکتا ہے

شام میں‌ایرانی تنصیبات پر طیاروں‌کی بمباری

Leave a reply