حالات کشیدہ ہوگئے :ایران نے ’سمندری حدود‘ کی خلاف ورزی پرعرب امارات کا جہاز تحویل میں لے لیا
تہران :حالات کشیدہ ہوگئے :ایران نے ’سمندری حدود‘ کی خلاف ورزی پرعرب امارات کا جہاز تحویل میں لے لیا،اطلاعات کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک جہاز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی جس جہاز کو تحویل میں لے لیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ یو اے ای کے ساحلی محافظوں نے اسی دن دو ایرانی ماہی گیروں کو ہلاک کیا ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای اور اسرائیل کے مابین معاہدے کے بعد ایران اور ابوظہبی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
سرکاری ٹی وی کا حوالے دے کر بتایا گیا کہ 17 اگست کو ایک اماراتی جہاز کو ایران کے سرحدی محافظوں نے قبضے میں لیا جو تہران کے بحری کی خلاف ورزی کررہا تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی دن یو اے ای نے دو ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر ہلاک کیا اور ایک کشتی بھی اپنی تحویل میں لی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اس واقعے پر تہران میں اماراتی ناظم الامور کو طلب کیا۔دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے چند روز قبل کہا تھا کہ خلیجی ریاست کے ساحلی محافظوں نے سر بو نوئیر جزیرے کے شمال مغرب میں ریاست کے بحری راستوں کی خلاف ورزی کرنے والی 8 ماہی گیری کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی ہے بغیر کسی جانی نقصان کی اطلاع دی تھی۔