لاہور:پی آئی اے سنھبل نہ پائی:ایران نے بھی فضائی حدوداستعمال کرنے پرپابندی لگانے کی دھمکی دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائنز جسے بڑے فخر سے کہا جاتا ہے کہ یہ باکمال لوگوں کی لاجواب سروس ہے ،اپنے آپ کو مشکلات میں پھنسانے کے باوجود بھی سنھبل نہ سکیں
اگریہ کہہ دیا جائےکہ یہ وہ ادارہ ہے کہ جس نے کبھی اپنی اصلاح کی کوشش ہی نہیں
ابھی آج صبح جب سینیئر صحافی مبشرلقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے یہ دکھ بھری داستان سنائی کہ ملائیشیا جیسے ملک نے پی آئی اے کے جہاز کو روک کراس پرقبضہ کرلیا ہے اورساتھ ہی عملے اورمسافروں کو بھی اپنی تحویل میں لے رکھا
یہ خبر سن کرہرپاکستانی کا دل پارہ پارہ ہوگیا کہ قوم جس طرح اپنے خون پسینے کی کمائی سے اس بڑے ادارے کے ہزاروں ملازمین اورادارے کوپال رہی ہے اس ادارے نے باہر کے کسی ملک کے پیسے دینے ہیں اورپھر اس ملک نے پاکسانی جہاز کو اپنی تحویل میں لےلیا ہے
ابھی اس پرحکومتی ترجمان ، دفتر خارجہ اور پی آئی اے کے ترجمان اپنے بیانات سے قوم کو طفل تسلی دینے کی کوشش کررہے تھے کہ
ایران سے ایک بری خبرآگئی کہ پی آئی اے نے ایران سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی اورجس کی وجہ سے ایران نے پی آئی اے کواپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکنے کی دھمکی دی ہے،
اس سلسلے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ پابندی دوفروری سے موثر ہوگی ہوسکتا ہےکہ پی آئی اے اس خفگی سے بچنے کے لیے دو فروری سے پہلے پہلے معاملات ٹھیک کرلے لیکن یہ تو واضح ہوگیا ہےکہ ہر طرف بدنامی ہی بدنامی ہے
پھر یہ ہی نہیں بلکہ ہمسایہ ملک چین نے بھی تین ہفتوں کےلیے پی آئی اے کی پروازوں پابندی لگادی ہے ،یہ پابندی پاکستان سے چین جانے والے مسافروں میں کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پرلگائی گئی ہے
یوں دیکھا جائے تو یہ محسوس ہوتا ہے کہ پی آئی اے والے سمجھتے ہیں کہ اس قوم کی کیا حیثیت ہے ہم تو بڑے سالوں سے مکاری سے آگے بڑھ رہے ہیں
لیکن
پی آئی اے یہ یاد رکھے کہ نہ تو وہ قوم ہے جو سیاست یا مصلحت کا شکار ہوگی اورنہ وہ حکومت ہے جواپنی شہرت کے لیے تمہیں تحفظ دے گی ، تبدیلی ضرور آئے گی








