خلیج میں جنگ کی بازگشت : اپنے بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے، ایران کی امریکہ کودھمکی

0
50

تہران :اپنے بحری جہازوں کیلئے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردینگے، ایران کی امریکہ کودھمکی ،اطلاعات کےمطابق ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کی امریکی صدرکی دھمکی پر ایران کا کہنا ہے کہ وہ بھی اپنے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے امريکی جہاز تباہ کردے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہےکہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔ٹرمپ کا مزیدکہنا تھا کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی بحری جہازوں کے قریب آئیں تو امریکی نیوی انہیں تباہ کردے گی۔

اب ايرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجرجنرل حسین سلامی نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم امریکیوں پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم پرعزم اورسنجیدہ ہیں، دشمن کی جانب سے کسی بھی ایکشن کا فوری ردعمل دیا جائے گا۔میجرجنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایرانی کشتیوں کو نقصان پہنچانے پرامریکی جہازوں اور فورسزکونشانہ بنانےکاکہہ دیا ہے،اپنی قومی سلامتی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں امریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ پاسداران انقلاب کی گن بوٹس خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے جہاز کو ہراساں کرنے جیسے اقدامات کررہی ہیں۔جواب میں ایران کی جانب سے امریکا کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ امریکا بحریہ کی جانب سے ایک ایرانی جہاز کا راستہ روکا گیا تھا۔

Leave a reply