مشرق وسطیٰ جنگ کے دھانے پر، اصل صورت حال بتا رہے مبشر لقمان، دیکھنا مت بھولیے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس وقت صورت حال بہت نازک ہے . اس حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ چھڑ سکتی ہے.ایران کا جواب امریکی تنصیباب کی شکل میں یا اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صورت میں ہو سکتا ہے اگرایسا ہوتا ہے تو یہ عمل ان ممالک کے لیے مشکل کھڑی کر دے گا جو امریکہ کے ساتھ ہیں یا اس کے اتحادی ہیں..انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے . اب جب امریکی صدر ٹرمپ نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے بدلہ لینے کا اعلان کر دیا ہے معاملات اور سنگین ہو رہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بچے شام یوٹیوب اور فیس بک پر براہ راست ایران ، امریکا اور مشرق وسطیٰ اپ ڈیٹس دیں گے، ناظرین ان اشوز پر آگاہ رہنے کے لیے مبشر لقمان کا یو ٹیوب چینل خود بھی دیکھیں اور اپنے جاننے والوں کو بھی اس سے آگاہ کریں..

Shares: