خبردار : ایران کی مسلح افواج دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گی، جنرل کیومرث حیدری

تہران :ایران کے دشمن یاد رکھیں کہ انہوں نے ذرا بھی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں‌گے ، ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج جارحیت کی صورت میں دشمن کو منھ توڑ جواب دیں گی۔بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ پچھلے عشروں کے دوران دشمن نے متعدد بار علاقے میں قدم رکھنے کی کوشش کی لیکن ایران کی مسلح افواج کی طاقت اور تسلط نے دشمن کو قدم جمانے کا موقع نہیں دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ایرانی عوام کے خلاف ظالمانہ اقتصادی پابندیوں کو عالمی سامراجی طاقتوں کی اسلامی نظام سے دشمنی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

تہران سے ذرائع کےمطابق بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی بحری جہازوں کو دنیا بھر میں کہیں بھی روکا گیا تو تہران جوابی اقدم سےگریز نہیں کرے گااور دشمن کی گستاخی کا اسی شدت کے ساتھ جواب دیا جائےگا۔

Comments are closed.