ایرانی اقدام اور تصرفات کو مسترد کرتےہیں، عادل الجبیر
آبنائے ہرمز میں ایران کی طرف سے برطانوی جہاز کو قبضہ میں لیےجانےپرسعودی وزیر خارجہ نے ایرانی اقدام کو کھلے بندوں مسترد کر دیا ہے
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے باور کرایا ہے کہ بین الاقوامی بحری جہاز رانی کی آزادی کو پہنچنے والا کوئی بھی نقصان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اپنی ٹویٹ میں الجبیر نے مزید کہا کہ ایران پر لازم ہے کہ وہ اپنی حرکتوں اور بین الاقوامی قانون کی پامالی کی حقیقت کو جانے۔ ان میں خلیج عربی میں برطانوی بحری جہاز کو تحویل میں لینے سمیت شہری جہازوں کا راستہ روکا جانا شامل ہے۔ یہ تمام امور یکسر طور پر مسترد کیے جاتے ہیں۔ عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دے۔
یاد رہے کہ ایران نے جمعے کی شام برطانوی پرچم بردار بحری جہاز اسٹینا امپیرو کو قبضے میں لے لیا تھا۔ جہاز پر 23 افراد سوار تھے اور وہ الفجیرہ کی بندرگاہ سے سعودی عرب جا رہا تھا.
ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور اس سلسلےمیں امریکا اور سعودی عرب بھی برطانوی موقف کے حامی ہیں، اس سلسلےمیں ایران اور سعودیہ و اس کے اتحادیوں کےدرمیان کافی کشیدگی پائی جاتی ہے.