چار کروڑ سے زائد مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی
0
45
iran

حب میں کسٹم انٹیلی جنس نے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

باغی ٹی وی: کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لیے گئے، کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ ڈیزل جعلی رسیدوں کی آڑ میں کراچی اسمگل کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کارروائی کے نتیجے میں مسافر کے پیٹ سے 53 کوکین بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے۔

90 روزمیں الیکشن نہ کروانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں کارروائیوں کے نتیجے میں کئی کلو منشیات برآمد کی گئی جبکہ 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا،کارروائیاں خانیوال، قصور، سیالکوٹ اور پسنی میں کی گئیں خانیوال موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 45 کلو 600 گرام چرس اور 12 کلو افیون برآمد ہوئیں قصور میں رینجرز پنجاب کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ملزمان سے 7 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

عمران خان سائفر کیس:ایف آئی اے کی سماعت اِن کیمرہ کرنے کی درخواست پر فیصلہ …

اے این ایف کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 50 آئس اور 50 چرس بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ غزر تاؤس بالا بازار کے قریب مقامی رہائشی سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئیں، ایف سی بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں مسافر بس سے 40 کلو آئس برآمد کی گئیں پسنی کے علاقے پدراک کے قریب بھی اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 25 کلو چرس پکڑی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت

Leave a reply