تہران: ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش ہلاک ہو گیا، علاوہ ازیں پاکستان میں اسمگلروں کی آپس کی فائرنگ کو ایرانی کارروائی قرار دینے کا بھارتی اور غیر ملکی میڈیا کا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا,جبکہ دفتر خارجہ کے ذرائع نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پرو پیگنڈا قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی : ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان کے بارڈر کے قریب ایرانی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی ، ایرانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کاسرغنہ اسماعیل شاہ بخش ساتھی سمیت مارا گیا، اسماعیل شاہ بخش جنوب مشرقی ایران میں حالیہ دہشت گرد حملوں کا مرکزی مجرم تھا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقع پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا آپریشن "مرگ بر سرمچار” کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے-

واضح رہے کہ چند غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے تاہم پاکستانی سرزمین پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جسے فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے ، آپریشن مرگ برگ سرمچار کی خفت مٹانے کے لیے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھا چڑھا کر پھیلا رہا ہے جس میں صداقت نہیں۔

قومی اسمبلی ، افتتاحی اجلا س کیلئے نئے پریس گیلری کارڈز جاری …

گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان، شیر افضل مروت کو نوٹس جاری

Shares: