گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

0
126
hafi naeem

انتخابی نتائج میں دھاندلی، شہر قائد کراچی میں‌جماعت اسلامی سڑکوں پر نکل آئی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر قیادت جعلی نتائج نامنظور مارچ کا آغاز ہو گیا ہے

انتخابی نتائج کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے، جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکن موجود ہیں،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قبضہ گیروں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، عوام کی اسمبلی پریس کلب کے باہر بیٹھی ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی ارکان نے سندھ اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا، فارم 47 کی بنیاد پر پورے مینڈیٹ پر قبضہ کر لیا گیا، (ن) لیگ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد جعلی قسم کا ہے یہ بدی کا محور ہے،پُرامن مظاہرے کریں گے اور چوکوں چوراہوں پر کھڑے ہوں گے، اپنے مینڈیٹ کو بازیاب کروانے کی تحریک چلا رہے ہیں، تم گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟اسمبلی سے جعلی لوگوں کا حلف تو کروا دیا گیا مگر اصل اسمبلی تو پورے سندھ میں سج رہی ہے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرو اور جو جیتا ہے اسے جیتنے دو

دوسری جانب کراچی کنٹینرستان بن گیا،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کراچی پریس کلب،آرٹس کونسل،شاہین کمپلیکس روڈ سمیت سندھ اسمبلی کی طرف جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے،شارع فیصل، کارساز اور نرسری کے قریب کے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے،راستوں کی بندش کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہو گئی ہے، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں،

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مارچ انتخابات میں دھاندلی پر کیا جارہا ہے، مارچ کا اختتام سندھ اسمبلی پر ہو گا، حافظ نعیم مارچ کے شرکاء سے خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سندھ اسمبلی کے قریب احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، پُرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے سندھ اسمبلی کے قریب سیاسی کارکنوں پر تشدد ایک اور سیاہ باب ہے، اپنا حق ملنے تک دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے

جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف کارساز کے مقام پر دھرنا دے دیا،سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے سندھ اسمبلی کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں.جمعیت علماء اسلام ف کے سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت جے یو آئی ف کے کارکنان کو پولیس نے کراچی ٹول پلازہ پر روک دیا گیا ہے،

پُرامن احتجاج ہمارا حق ، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے،سردار عبدالرحیم
جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہمارا احتجاج مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہے، جب تک چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملے گا احتجاج ہوگا، سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ساتھ ہیں،احتجاج میں جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم حقیقی بھی ساتھ ہیں، پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے، احتجاج سے جعلی مینڈیٹ والی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی
قبل ازیں نگران حکومت نے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے،نگران وزیر داخلہ سندھ نریگیڈیئر (ر) حارث نوازکا کہنا ہے کہ آج 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شہر قائد کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے،کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں

سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایاز لطیف پلیجو
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پولیس نے سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا، ہمارے کارکنان پر پولیس نے سخت تشددکیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری مظہر راہوجوبھی شامل ہیں، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر زینت سموں کو بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا ہے،ہمارے کارکنان کو آرٹلری میدان سمیت دیگر تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

Leave a reply