آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

0
146
sharejeel

سندھ کے سابق صوبائی وزیر،رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے عوام کے مسائل حل کریں

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ 5 برس افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھیں،بیرونی مداخلت نامنظور کا نعرہ لگانے والی جماعت ہی غیر ملکی طاقتوں کو ملک کے اندورونی معاملات میں مداخلت پر اکسا رہی ہے، آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مطلن ملک کے کروڑوں عوام کو تباہ کرنے کی کوشش ہے، پاکستان کا کوئی شہری صرف اقتدار کے لئے ایسا نہیں کرسکتا

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں،سندھ کے عوام نے بھاری مینڈیٹ پیپلز پارٹی کو دیا ہے،بلاول بھٹو زرداری نے تاکید کی کہ سندھ کے مسائل حل کریں،پارٹی جو ذمہ داری دے اسے پورا کرنا ہمارا فرض ہے،حلف اٹھانے کے بعد دیکھیں گے کس سے ہاتھ ملانا ہے کس سے نہیں ،وہ پارٹیاں احتجاج کر رہی ہیں جن کے 15 امیدوار بھی الیکشن نہیں لڑ رہے تھے،احتجاج کرنا انکا حق ہے،پارٹی چیئرمین کا حکم ہے تمام جماعتوں سے بات کریں چاہے وہ اسمبلی میں ہو یا نہ ہو، یہ اسمبلی بہتر قانون سازی کرتی نظر آئے گی، اسمبلی میں جو جماعتیں ہیں یا نہیں سب سے بات کرنے کو تیار ہیں.

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

 اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

Leave a reply