ایرانی جہازوں پر اسرائیل نے حملے کر دیے ، خطے میں کشیدگی
ایرانی جہازوں پر اسرائیل نے حملے کر دیے ، خطے میں کشیدگی
باغی ٹی وی : امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق اسرائیل نے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے. ان جہازوں کو بارودی سرنگوں سے ہدف بنا یا گیا .
اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے 12 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جو شام جا رہے تھے .اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران ان جہازوں میں تیل کے بہانے ہتھیار منتقل کر رہا تھا ۔ اسرائیل نے کہا کہ یہ کارروائی اس وجہ سے کی گئی کہ تیل سے حاصل آمدنی خطے میں انتہا پسندی پر خرچ کی جائے گی۔جو کہ ایران کی پراکسی جنگ لڑ رہی ہیں.
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ تہران کے خلاف امریکی پابندیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو ایران اور شام کے خٌلاف ایران نے عاید کر رکھی ہیں ۔ایران نے 2019ء کے اواخر سے کروڑوں بیرل تیل شام پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسی ایرانی تیل پاسداران انقلاب کا کنٹرول ہے جو اسے اپنی پراکسی جنگ کا بجٹ پورا کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے . ۔ امریکا الزام لگا چکا ہے ایرانی پاسداران انقلاب شام میں فنڈنگ کر رہا ہے .