ایران کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسداران انقلاب کا ایک سینیر عہدیدار مغربی صوبہ کردستان کے بیرانشھر میں نامعلوم مسلح افراد کے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگیا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی’فارس’ کے مطابق بیرانشھر کےگورنر علی ترابی نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر عہدیدار خالد شوانی کونامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ بیرانشھر کے وسط میں شاہراہ استقلال پراس وقت پیش آیا جب پاسداران انقلاب کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔
خیال رہے کہ ایران نے صوبہ کردستان میں کئی جنگجو گروپ علیحدگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ کردستان میں حملے کرنے والے کرد عسکریت پسندوں نے عراق کے صوبہ کردستان میں اپنے ٹھکانے بنارکھے ہیں۔








